مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ختم قرآن اور دعا میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں انہوں نے روزہ افطار کیا۔
مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین میں ادا کیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کی بیسمنٹ، زمینی منزل، پہلی منزل، چھتیں،رہداریاں اور اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر سرکاری اداروں نے نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کےلیے خصوصی انتظامات کررکھے تھے۔