پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 5 سالہ بچے کی حاضر دماغی کے سبب گھر میں ڈکیتی کی واردات ناکام ہوئی۔
گلشن معمار کے علاقے زید فور میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بناتے ہوئے گھر میں لوٹ مار شروع کردی۔
گلشن معمار پولیس کے مطابق تین مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب گلشن معمار زید 4 کے ایک گھر میں داخل ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
سرکاری افسران کے رُوپ میں ’کرپٹوکرنسی‘ ڈکیت گینگ کیسے پکڑا گیا؟Node ID: 849171
ملزمان نے گھر میں موجود پانچ سالہ حسنین اور اس کی والدہ کو گھر کے ایک کمرے میں ہاتھ باندھ کر بند کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان گھر کے دیگر کمروں میں پیسے اور زیور سمیت دیگر سامان کی تلاش کرنے لگے۔
اس دوران گھر میں یرغمال 5 سالہ بچے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دانتوں سے اپنے ہاتھ کی رسی کھولی اور پھر اپنی والدہ کے ہاتھ کی رسیاں کھول دی۔
ماں اور بچے نے خود کو مخفوظ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے گھر میں تین مسلح ملزمان داخل ہوئے ہیں اور گھر میں لوٹ مار کررہے ہیں۔
تھانہ گلشن معمار کے علاقے سیکٹر Z-4 میں ایک گھر میں تین ڈکیت واردات کر رہے تھے ۔
15 کو اطلاع ملتے ہی جوانوں نے بروقت واردات کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان سے بہادی سے مقابلہ کیا۔
گھر کو کارڈن آف کرکے گھیرے میں لیا۔
مقابلے کے دوران پولیس کے جوانوں نے بہتر حکمت عملی سے 2 ملزمان کو… pic.twitter.com/XxycFQvfHe— Karachi Police (@KarachiPolice_) April 7, 2024