لندن ..انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستانی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی۔ سلو اوور ریٹ کے سبب کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20فیصد اور باقی ٹیم پر 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت مقررہ وقت کے دوران اوور کم ہونے پر فی اوور ٹیم پر 10 فیصد اور کپتان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ سرفراز نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔