Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کی میزبانی : مختلف شہروں میں جشن کے یادگار لمحات

وزارت داخلہ کی ریلی میں شتربان دستے بھی شریک ہوئے (فوٹو، ایس پی اے)
ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کا اعلان ہوتے ہی مملکت کے تمام شہروں میں جشن منایا جارہا ہے۔ شہروں کی اہم عمارتوں کو قومی پرچموں اور سبز لائٹوں سے سجا دیا گیا۔

حائل میں لوگوں نے روایتی رقص بھی پیش کیے (فوٹو،ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت کھیل کے تعاون سے سعودی دارالحکومت ریاض میں اس تاریخی دن کو یاد گاربنانے کےلیے خصوصی ریلی نکالی  جس میں گھڑ سوار دستے اور الیکٹریکل اسکواڈ کاریں شامل تھیں۔
مملکت کے دیگر شہر جن میں ریاض، جدہ ، طائف ، حائل ، ابھا کے علاوہ تمام علاقوں و شہروں میں ورلڈکپ کی میزبانی ملنے پر جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

بچے بھی اس تاریخی دن کی خوشی منانے میں کسی سے پیچھے نہ رہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

طائف میں بلدیہ کی عمارت کو سبز  اور جامنی رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں نے اس تاریخی دن کے حوالے سے یادگار تفریحی تقریبات میں بھر پور شرکت کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے گھڑسوا دستوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

جدہ میں بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کی خوش میں شہر کے قدیم تاریخی علاقے البد کی رونقیں دوبالا ہوگئیں جہاں سب لائٹوں سے مملکت کے قومی پرچم سے مزین کیا گیا ۔ کورنیش پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد جشن میں شرکت کرنے کےلیے پہنچی جہاں رات گئے تک لوگ اس تاریخی دن کی خوشیاں بانٹتے دکھائی دیئے۔
الجبیل اور الجوف ریجن میں بھی آتشبازی کے شاندار مناظر سے لوگ رات گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات کو سبز روشنیوں سے سجایا گیا ۔

اہم سرکاری عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

جزیرہ رادین و تاروت میں پیرا گلائیڈرز نے ساحل پر خوبصورت شوز پیش کرکے اس تاریخی دن کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

شیئر: