Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں گزشتہ برس سب سے زیادہ حادثات کی وجہ کیا تھی؟

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال بے حد خطرناک ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قصیم ریجن میں حادثات کی سب سے بڑی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ برس کے دوران ٹریفک حادثات کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ جائزہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ حادثات کی تین بڑی وجوہات ہیں جن میں سرفہرست ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جائزہ رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ ڈرائیور جو گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسرو کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے جس سے سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس کے اعداد وشمار اور اسباب کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ بیشتر حادثات موبائل کی وجہ سے ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر اچانک ٹریک تبدیل کرنا اور تیسری وجہ سامنے والی گاڑی سے فاصلہ نہ رکھنا ہے۔
ادارہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین لوگوں کی سلامتی کے لیے لاگو کیے جاتے ہیں جن کا مقصد لوگوں  کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ قوانین پر عمل کرنے سے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی بچایا جاسکتا ہے۔

شیئر: