Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ شہروں کی نئی فہرست جاری، سعودی عرب کے کون کون سے شہر شامل؟

الخبر اس سال پہلی مرتبہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ (آئی ایم ڈی) نے سمارٹ شہروں کے حوالے سے اپنی نئی فہرست جاری کر دی ہے جسے IMD2024 کا نام دیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فہرست میں 5 سعودی شہر بھی شامل ہیں جبکہ الخبر شہر اس سال پہلی بار فہرست میں شامل ہوا ہے۔
فہرست میں ریاض، مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ ہیں جبکہ الخبر پانچواں شہر ہے جو اس سال شامل ہوا ہے۔
آئی ایم ڈی انڈیکس کے مطابق مکہ دنیا بھر کے سمارٹ شہروں کی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے جبکہ عرب دنیا میں پانچویں اور مملکت کی سطح پر ریاض کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
انڈیکس کی عالمی رینکنگ میں ریاض شہر نے 5 درجے ترقی کرتے ہوئے 25 واں نمبر حاصل کیا ہے۔
فہرست کے مطابق عرب دنیا میں ریاض تیسرے، مکہ پانچویں، جدہ چھٹے اور مدینہ  منورہ ساتویں نمبر پر ہے۔
آئی ایم ڈی کی نئی رینکنگ میں الخبر دنیا کے 142 شہروں میں 99 ویں پوزیشن پر ہے۔
آئی ایم ڈی نے سمارٹ سٹیز انڈیکس کے لیے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی مدد حاصل کی تھی جس کے بعد یہ فہرست ترتیب دی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: