شادی سے دو ماہ پہلے میرا منگیتر مجھے دھوکہ دے رہا تھا: سنی لیونی
جمعرات 11 اپریل 2024 19:56
حال ہی میں سنی لیونی نے اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ منائی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ شادی سے دو ماہ پہلے تک ان کے سابق منگیتر نے انہیں دھوکے میں رکھا تھا۔
ایم ٹی وی سپٹس ولا ایکس فائیو سے انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے اپنے ماضی کے بارے میں بتایا کہ ڈینیئل ویبر سے شادی سے قبل ان کی کسی اور کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔
سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’اپنے شوہر سے ملاقات سے قبل، میری پہلے بھی منگنی ہوئی تھے۔ مجھے احساس ہوا تھا کہ کچھ غلط ہے۔ اور واقعی کچھ غلط تھا، وہ مجھے دھوکہ دے رہا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم اب بھی مجھ سے پیار کرتے ہو؟ تو اس کا جواب تھا کہ نہیں میں اب تم سے پیار نہیں کرتا۔ یہ ہماری طے شدہ شادی سے دو ماہ پہلے کی بات ہے۔ شادی کے لیے ہوائی کا مقام طے ہو چکا تھا، لباس تیار ہوچکا تھا، سب ہو چکا تھا، رقوم ادا کر دی گئی تھیں۔ یہ بدترین کیفیت تھی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پھر خدا نے ایک حیران کن کام کیا، کچھ ہی ماہ میں۔ خدا نے ایک فرشتہ بھیجا، وہ فرشتہ میرا شوہر ہے۔ جس نے میرا خیال رکھا جب میری والدہ کا انتقال ہوا، جب میرے والد کا انتقال ہوا، جو اس وقت سے میرے ساتھ ہے۔‘
حال ہی میں سنی لیونی نے اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا تھا۔
سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر کے تین بچے ہیں، جن میں سے دو جڑواں بچے ہیں اور ایک کو گود لیا ہوا ہے۔