Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹروں نے زخمی نوجوان کے ہاتھ کو کٹنے سے بچالیا

کار حادثے میں 26 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔ (فوٹو سبق)
 ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال الریان میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کے بائیں ہاتھ کو کٹنے سے بچا لیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے سات گھنٹے طویل اور نازک آپریشن کیا۔
سبق ویب کے مطابق ہسپتال میں پلاسٹک سرجری کنسلٹنٹ اور آپریشن کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ عمران القدیم نے بتایا ٹریفک حادثے میں گاڑی کی سکرین ٹوٹنے پر نوجوان سڑک پر گرا۔ بائیں ہاتھ کی شریانیں اور مسلز بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئے اور مسلسل خون بہہ رہا تھا۔
زخمی نوجوان کو حادثے کے بعد قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ڈاکٹر سلیمان الحبیب ہسپتال لایا گیا تھا۔ 
 زخمی کو درد کش دوائیں دی گئیں جس کے بعد آپریشن کرکے شریانوں کو عارضی طور پربند کرکے بہنے والے خون کو روکا گیا۔ اس کے بعد متاثرہ شریانوں اور مسلز کی سرجری کی گئی۔ طویل آپریشن کامیاب رہا۔
آپریشن کے دوران 4 بوتل خون بھی دیا گیا۔ مسلسل خون بہنے سے جسم میں اس کی کمی ہوگئی تھی۔
ڈاکٹرعمران القدیم نے بتایا آپریشن کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔ نوجوان کے آپریشن کا فیصلہ بروقت تھا ورنہ ہاتھ کاٹنے کی نوبت آسکتی تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: