Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپتال میں زیرعلاج سعودی لڑکی جو پینٹنگ کے ذریعے بیماری سے لڑ رہی ہے

ہسپتال کا روم شہ پاروں کی نمائش میں تبدیل ہوگیا ہے (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی لڑکی زھرا الجابر 8 ماہ سے دمام کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے اور پینٹنگ کے ذریعے اپنی بیماری کا مقابلہ کررہی ہے۔ 
العربیہ چینل نے زھرا الجابر کی ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ 19 سالہ لڑکی بیماری کے باعث قوت گویائی سے محروم ہوچکی ہے لیکن وہ پینٹنگ کی زبان میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہسپتال کا روم شہ پاروں کی نمائش میں تبدیل ہوگیا ہے۔ 
زھرا الجابر کی ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی خرابی ہے۔ اس کا دباؤ سینے پر ہے جس کے باعث اسے سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے اور آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ہوتا ہے۔ 
ہسپتال کے طبی عملے نے ثقافت اور فن سوسائٹی کی شراکت سے ہسپتال کے بڑے ہال میں اپنی مریضہ کی پہلی نمائش کا انعقاد کیا جسے ز’پھرا الجابری کا نام دیا گا ہے۔ 

شیئر: