انشورنس پروڈکٹ سیل کی سعودائزیشن پر عملدر آمد آج سے
’سعودائزیشن کے بعد غیر شعبے سے وابستہ ملازمین کو سیل پر کمیشن نہیں دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ انشورنس پروڈکٹ سیل کی سعودائزیشن کا فیصلہ آج سے نافذ العمل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’انشورنس اتھارٹی کے تعاون سے اس شعبے میں سعودی نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے گا‘۔
فیصلے کے مطابق انشورنس پروڈکٹ سیل کی سعودائزیشن کے بعد غیر شعبے سے وابستہ ملازمین کو سیل پر کمیشن نہیں دیا جائے گا۔
دوسری جانب انشورنس اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ ہدف حاصل ہونے تک سعودائزیشن کی نگرانی کرے گی۔
واضح رہے کہ انشورنس اتھارٹی نے انشورنس پروڈکٹ سیل کے شعبے کی سعودائزیشن کا فیصلہ دسمبر 2023 میں کیا تھا جس پر آج عملدرآمد ہو رہا ہے۔
اتھارٹی نے یہ فیصلہ شعبے کی نگرانی اور انتظام کے لیے دی جانے والی حکومتی صلاحیت کی بنا پر کیا ہے۔