Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، پاک،افغان کشیدگی ختم کرائے گا

کابل ...چین نے پاک،افغان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کر نے کافیصلہ کیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی جلد کابل کا دورہ کریں گے۔ پاک،افغان کشیدگی کے خاتمے اور تعلقات میں بہتری کے حوالے سے افغان قیادت سے ملاقات کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ چار فریقی کورآڈینیشن کمیٹی کے ارکان افغانستان، پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان ملاقات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین افغان امن عمل میں بطور ثالث کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ امن ہمارا مطالبہ تھا اور اسے حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہیے۔

 

شیئر: