میزورم۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کل میزورم کے شہر ایزا ول میں ہیں کہا ہے کہ حکومت اس بارے میں کوئی مداخلت نہیں کریگی کہ لوگوں کو کیا کھانا چاہئے اورکیا نہیں۔ان کی آمد کے موقع پر سیکڑوں افراد شہر میں جمع ہوگئے اور انہوں نے مقامی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر پابندی کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔راج ناتھ سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کریگی جس سے لوگوں کو تکلیف ہو۔شہر میں اس احتجاج کا اہتمام ایک مقامی گروپ نے کیا تھا۔علاقے میں پچھلے کئی ہفتوں سے حکومتی فیصلے کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔