Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج شام دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 41ویں مرتبہ ٹی20 فارمیٹ میں آمنے سامنے آئیں گی۔
اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 40 ٹی20 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں 21 مرتبہ گرین شرٹس اور 17 مرتبہ بلیک کیپس نے کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کے پاس ہے۔
یہ کیوی ٹیم کا گزشتہ 17 ماہ میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔
اس سے قبل کیوی ٹیم دسمبر 2022 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے پاکستانی آئی تھی۔
اس کے بعد اپریل 2023 میں کیوی ٹیم نے پانچ ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سیریز کے لیے پاکستان کا سکواڈ
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عرفان خان، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، عماد وسیم، شادب خان، عباس آفریدی، ابرار احمد، نسیم شاہ، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا سکواڈ
پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹِم سائفرٹ، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈین فوکس کروفٹ، جیمز نیشم، کول مککونچی، جیکب ڈفی، بین لِسٹر، ولیم او رُورکی، بین سیئرز، اِش سوڈھی، زیکری فُوکس اور ٹِم روبنسن شامل ہیں۔ 

شیئر: