سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے تین شہریوں کو بچا لیا جن کی کشتی کھلے سمندر میں خراب ہو گئی تھی۔
عکاظ کے مطابق سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔
مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔