Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کولمبیا میں تعلیمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور کولمبیا نے تعلیمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
بعد ازاں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کولمبیا کے وزیر خارجہ گیبلبرٹو موریو سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں دوست ملکوں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے دارالحکومت بوگوٹا میں کولمبیا کے ہم منصب فرانسسکو گراناڈوس سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر کولمبیا میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور وزارت خارجہ آف کے ڈائریکٹر جنرل محمد الشاطری اور مطشر العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: