Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی ازبکستان اور نکارا گوا کے وزرا سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیر واسبتہ تحریک کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بہرام علیف سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ متعدد بین الاقوامی امور میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے نکاراگوا کے وزیر خارجہ ڈینس موکاڈا سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ میں نائب وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مطشر العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: