Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تروایح اور تہجد کی نمازوں کا سمعی و بصری ’ڈیجیٹل قرآن ‘

کیوآرکوڈ کے ذریعے اسکین کرکے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے (فوٹو: عاجل)
حرمین شریفین میں دینی امورکے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ’ رمضان المبارک میں تروایح اور تہجد کی نمازوں کا سمعی و بصری ’ڈیجیٹل قرآن ‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈیجیٹل قرآن کریم ’الفرقان‘ کو کیوآرکوڈ کے ذریعے اسکین کرکے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل قرآن کے تحت اس سال 1445 ہجری بمطابق 2024 میں مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی تراویح اور تہجد کی نمازوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
شیخ السدیس نے مزید کہا کہ ’سمعی وبصری قرآن میں دکھائی جانے مسجد الحرام کے آئمہ کی ترویح اور تہجد کی نمازوں کے ذریعے حرمین شریفین سے بلند ہونے پیغام حق کو دنیا بھر تک پہنچانا ہے‘۔
’ حرمین شریفین سے بلند ہونے والے اعتدال کے پیغام دنیا تک پہنچانا اور حرمین کے آئمہ اور خطبا کے دروس و خطبوں سے نہ صرف زائرین حرم بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو مستفیض کرنا ہے‘۔
واضح رہے ڈیجیٹل سمعی و بصری قرآن میں رواں برس ماہ رمضان المبارک کے دوران شیخ السدیس، شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد المعیقلی، شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجھنی، شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ، شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری، شیخ بدر بن محمد الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید بن خالد الشمسان کی نماز تروایح اور تہجد کو دکھایا گیا ہے۔

شیئر: