Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدیس اور ماھر المیقعلی نے خطاط قرآن عثمان طحہ کے ہاتھ کو بوسہ دیا

شیخ عثمان طہ کو ان کے گھر جا کر عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے قرآن کریم کے خطاط شیخ عثمان طہ کو ان کے گھر جا کرعیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
بیان کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس اور مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر ماھر المیقعلی نے کاتب قرآن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں شیخ السدیس اور ماھر المیقعلی کو شیخ عثمان طہ کے ہاتھ کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر شیخ السدیس نے کہا کہ’ اس ہاتھ نے برسوں قرآن پاک کو اپنی انگلیوں سے لکھا ہے‘۔


شیخ عثمان طہ کا شمار دنیا میں قرآن مجید کے معروف خطاطوں میں کیا جاتا ہے

شیخ عثمان طہ کا شمار دنیا میں قرآن مجید کے معروف خطاطوں میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کنگ فہد کمپلکس مدینہ منورہ قرآن پاک کی طباعت کے لیے تیرہ مرتبہ سے زیادہ قرآن مجدید لکھا۔ اپنی خطاطی کی خوبصورتی اور مہارت سے دنیا کو متاثر کیا۔
کنگ فہد کمپلیکس میں ان کے لکھے گئے قرآن کے200 ملین سے زیادہ نسخے شائع ہوچکے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
عثمان طہ نے نصف صدی قبل خوش نویسی کا ہنر اپنے والد سے سیکھا تھا۔ خوش نویسی کا باقاعدہ کورس بھی کیا۔ 1970 میں پہلی مرتبہ قرآن کریم کی کتابت کی۔
اس کے بعد مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سے منسلک ہوئے۔ خوش نویسی میں متعدد سعودی اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

شیئر: