Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 11 دہشت گرد ہلاک‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔‘
مزید کہا گیا کہ ’ضلع شمالی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔‘
’ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔‘
’علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، جو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

شیئر: