کویت: والدین اوربہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید کیلئے میڈیکل انشورنس لازمی
کویت سٹی: وزارت داخلہ میں شعبہ اقامہ نے کہا ہے کہ کویت میں مقیم غیرملکی اپنی زیرکفالت والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید کرسکتے ہیں تاہم تجدید سے پہلے ان کا میڈیکل انشورنس کروانا ہوگا۔والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید میڈیکل انشورنس سے وابستہ کردی گئی ہے۔شعبہ اقامہ کے سربراہ جنرل عبد اللہ الہاجری نے القبس اخبار کو بتایا کہ شعبہ اقامہ نے غیر ملکیوں کے والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید کے مسئلہ پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید انسانی بنیادوں پر ہوگی تاہم انہیں میڈیکل انشورنس کروانا ہوگاتاکہ نجی اسپتالوں میں ان کا علاج معالجہ کیا جاسکے۔