Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھکر راوی موڑ کے قریب پولیس سے جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک

 سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے: فائل فوٹو سی ٹی ڈی
حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک  کر دیا۔
بدھ کو محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گرد بھکر راوی موڑ کے قریب پنجاب میں داخل ہو رہے تھے۔
بیان کے مطابق ضلع بھکر راوی موڑ کے قریب دہشت گرد پنجاب میں داخل ہو رہے تھے کہ سکیورٹی اداروں نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں وارننگ کو خاطر میں لائے بغیر پیش قدمی جاری رکھی اور سی ٹی ڈی سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پولیس نے جوابی کرروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
 سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
 سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

شیئر: