Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہر سوئیز میں بحری جہاز کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

’بحری جہاز میں 12 ملاح تھے جنہیں محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
نہر سوئیز میں بحری امداد کی ٹیم نے کارکو بحری جہاز ’LABATROS‘ کو ڈو بنے سے بچالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحری جہاز میں 12 ملاح تھے جنہیں محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔
مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ ’نہر سوئیز میں داخل ہوتے ہی مذکورہ بحری جہاز کی طرف سے امداد کی اپیل موصول ہوئی‘۔
’فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ بحری جہاز ایک جانب جھک رہا ہے‘۔
’جہاز پر تنزانیا کا جھنڈا لہرا رہا تھا، اس کی لمبائی 94 میٹر، چوڑائی 15 میٹر اور اس میں 3 ٹن کا سامان لدا ہوا تھا‘۔
’بحری جہاز لبنا سے مصر آرہا تھا اور اسیوط میں لنگرانداز ہونا تھا جہاں کے تاجر کا سامان تھا‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’ملاحوں کو اتارنے کے بعد خصوصی آلات سے بحری جہاز کو سیدھا اور متواز ن کیا گیا‘۔

شیئر: