’میں معذرت ہی کروں گی‘، یہ وہ الفاظ ہیں جو پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے فینز کو جواب میں کہے جب ان سے بابر اعظم سے شادی کے متعلق پوچھا گیا۔
پیر کے روز پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال و جواب (Q&A) سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے ان سے پوچھا کہ اگر بابر اعظم آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟
مزید پڑھیں
-
اداکارہ نوال سعید کو کون سے کرکٹرز مسیجز کرتے رہے ہیں؟Node ID: 848801
-
بالی وُڈ کی کون سی ہیروئین ’انسٹاگرام‘ کی کوئین سمجھی جاتی ہیں؟Node ID: 853271
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ معذرت کر لیں گی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
نازش جہانگیر نے ٹرولنگ کے جواب میں ایک اور سٹوری اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’بابر کے فینز بھڑک اٹھے ہیں۔ بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں لیکن ان کے فینز مایوسی پھیلا رہے ہیں۔‘
اداکارہ نے کہا ’بندہ پوچھے میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، تمام (کھلاڑی) میرے بھائی ہیں، ایسے ہی پیچھے پڑ گئے ہیں۔‘
نازش جہانگیر کے وضاحتی بیان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سلسلہ نہ رکا۔ اکثر صارفین نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر دیا تھا۔ بظاہر اس وقت اداکارہ نے اپنا اکاؤنٹ دوبارہ پبلک کر دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میری انسٹا فیڈ نازش اور بابر کی پوسٹس سے بھر چکی ہے، میری مدد کریں۔
ایک اور صارف نے لکھا ’بابر کے فینز نازش کے جواب پر اتنا بھڑک کیوں رہے ہیں؟ انہیں اپنے فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے۔ بابر پاکستان کا ہیرو ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر لڑکی ان کے پرپوزل پر ہاں کہہ دے گی۔ سب کے انتخاب کی قدر کریں۔‘
نازش جہانگیر کے انسٹاگرام پر دس لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔