معروف گلوکار عاطف اسلم کی فین فالوونگ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہے۔
عاطف اسلم اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں گھیر لیتی ہے اور اُن سے ملنے کی کوشش کرتی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں پیش آیا جب دوران کنسرٹ عاطف اسلم کی خاتون مداح نے سٹیج پر آ کر انہیں گلے لگا لیا۔
مزید پڑھیں
-
سنگِ ماہ: ’پیش خدمت ہے عاطف اسلم بطور اداکار‘Node ID: 626481
-
آئمہ بیگ اور عاطف اسلم پی ایس ایل 2022 کا ترانہ گائیں گےNode ID: 635351
-
عاطف اسلم کا کنسرٹ، مداح نے شادی ملتوی کر دیNode ID: 671991
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم کو سٹیج پر ایک نوجوان لڑکی گلے لگا لیتی ہے۔
اس دوران لڑکی عاطف اسلم سے باتیں کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے تاہم سکیورٹی اہلکار جب انہیں عاطف سے الگ کرنے آتے ہیں تو وہ اس پر بھی رضامند نہیں ہوتی۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی لیتی ہے اور پھر سکیورٹی اہلکار انہیں سٹیج سے نیچے اتار دیتے ہیں۔
A crazy Bangladeshi fan gets emotional at Atif Aslam's last night show in Dhaka. pic.twitter.com/U6ZewXfKZp
— Nznn Ahmed (@na_nznn) April 20, 2024