Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے عمرہ پرمٹ کیسے حاصل کریں، وزارت حج کی وضاحت

نسک ایپ سے ٹرانزٹ ویزے والے بھی عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ ’نسک‘ ایپ انسٹال کر کے ٹرانزٹ ویزے والے بھی عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکس اکاونٹ پرعمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک سے وزٹ، ورک، سیاحت، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے باسانی عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
مذکورہ ویزوں پرآنے والوں کو چاہیے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کےلیے ’نسک‘ ایپ پر اکاونٹ بنا کراس میں خود کو رجسٹرکریں تاکہ عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکے۔
وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پرسختی سے عمل کیا جائے۔ مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں پہنچیں۔
واضح رہے عمرہ پرمٹ کا مقصد رش کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باسانی عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔

شیئر: