’23 لاکھ 43 ہزار سعودی شہریوں کو روزگار کے بہترین مواقع ملے‘
خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں 13.7 فیصد کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں وزارت افرادی قوت کا کردار بھی نمایاں ہے۔
وزارت کی مثالی کوششوں سے گزشتہ آٹھ برسوں میں سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں غیرمعمولی کمی ہوئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کو شروع ہوئے آٹھ برس مکمل ہو چکے ہیں اس دوران وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے وژن کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے منفرد حکمت عملی مرتب کی گئی جس کا مقصد بے روزگاری پر قابو پانا تھا۔
وزارت کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے آغاز سے اب تک گزشتہ آٹھ برسوں میں بے روزگاری میں مرحلہ وار کمی واقع ہوئی۔
سال 2023 کی آخری سہ ماہی تک 23 لاکھ 43 ہزار677 سعودی شہریوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کیے گئے۔
وزارت افرادی قوت نے مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو بھی بااختیار بنانے کے لیے مثالی اقدامات کیے۔
سعودی خواتین میں بھی روزگار فراہم کیا گیا۔ سال 2023 کے آخر تک سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں 13.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔