شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انڈسٹری سٹی میں قائم پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر گاڑیاں روانہ کردی گئیں۔
شہری دفاع اور مکہ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے مقام پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئی جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
#الدفاع_المدني:
إخماد حريق بمصنع للأحبار في المدينة الصناعية بـ #جدة والسيطرة عليه دون امتداده للمواقع المجاورة، ولا إصابات ولله الحمد. pic.twitter.com/1EjS58OSBw— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) May 2, 2024