Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی پی ایس میں غلط اندراج سے طیارے کو حادثہ

 ایبرڈین شائر..... یہاں ایک ہوا باز کو اپنے جی پی ایس میں غلط اندراج کا خمیازہ اس وقت بھگتنا پڑا جب اس نے اپنا چھوٹا طیارہ جی پی ایس میں نظر آنیوالے اس ہوائی اڈے پر اتارنے کی کوشش کی جس کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا ۔ ہوا باز نے جی پی ایس کے نقشے کے مطابق جگہ پر پہنچ کر طیارہ بلندی سے نیچے لایا مگر جس جگہ وہ اترنا چاہ رہا تھا وہاں کوئی ہوائی اڈہ یا رن وے نہیں تھا مگر اب اس کے پاس اتنا وقت بھی نہیں تھا کہ وہ طیارے کو دوبارہ اوپر لے جاتا ۔ چنانچہ حادثے کا شکار ہوگیا اور طیارہ تباہ ہو گیا۔ فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے محکمے کا کہنا ہے کہ 53سالہ ہواباز اپنے جی پی ایس کی وجہ سے گمراہ ہوا تھاکیونکہ جس کا کوئی وجود ہی نہ ہو اس تک پہنچنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی اور نہ ہی عین وقت پر طیاروں کو کنٹرول رکھا جا سکتا ہے ۔ رن وے کی تلاش میں ہواباز نے 3مرتبہ اس علاقے کے چکر بھی لگائے تھے کہ کہیں اسے ہوائی پٹی نظر آجائے مگر وہ بھی کہیں نظر نہیں آئی ۔ 53سالہ ہوا باز کے پاس امریکہ کا فلائنگ لائسنس ہے اور وہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں بھی لینڈنگ کے وقت الفورڈ کے قریب حادثہ کر بیٹھا تھا جبکہ اس بار وہ اےسے ہوائی اڈے کے قریب حادثے سے دوچار ہوا جس کا کوئی وجود تھا ہی نہیں ۔ اب تک یہ نہیں معلوم ہوا کہ جی پی ایس فراہم کرنیوالوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں ۔اچھی بات یہ ہے کہ ہواباز محفوظ رہا مگر طیارہ تباہ ہو گیا ۔ 

شیئر: