Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی،حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

  کارڈف ... چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ۔کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں حسن علی نے پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں لیں۔حسن علی ٹورنامنٹ میں اب تک 10 وکٹیں لے چکے ۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوںنے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی نے سعید اجمل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ اس سے پہلے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اسپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کی8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
 

 

شیئر: