آلو کی کھیپ میں 27 کلو کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام
محکمہ کسٹم نے جدہ کے اسلامی بندر گاہ پر آنے والے آلو کی کھیپ میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’آلو کی کھیپ میں ایئرکنڈیشن سسٹم کے خفیہ خانے میں منشیات چھپائی گئی تھی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مجموعی طور پر 27.636 کلو کوکین ضبط کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آلو کی کھیپ وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
’بعد ازاں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیس ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے‘۔