Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیوں پر 12 سو موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ جدہ میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 633 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر 1218 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 اپریل سے 4 مئی تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ جدہ میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 633 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر ریاض  ہے جہاں 192 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’ مکہ مکرمہ میں 16، مدینہ منورہ میں 105، مشرقی ریجن میں 70 اورطائف میں ایک سو موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔

شیئر: