Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے مہم

’سڑکوں اور گلی محلوں کے علاوہ بازاروں میں بصری آلودگی پیدا کرنے والی اشیا ہٹائی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ منورہ میونسپلٹی نے شہر میں بصری آلودگی کا خاتمہ کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کی مرکزی شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں کے علاوہ بازاروں میں بصری آلودگی پیدا کرنے والی اشیا ہٹائی گئی ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مہم کے تحت خلاف ورزی پر مشتمل 51 سائن بورڈ ہٹا دیئے گئے ہیں‘۔
’عمارتوں کی دیواروں سے چاکنگ صاف کی گئی جن کی مجموعی لمبائی 853 مربع میٹر ہے‘۔
’اسی طرح گلی محلوں میں 524 ناکارہ گاڑیاں اٹھا لی گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ہزاروں گڑھے برابر کردیئے گئے ہیں‘۔
’3275 سٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو پالش کیا گیا ہے جبکہ 357 درختوں کو سنوارا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کی صفائی کے ساتھ ماحولیاتی و بصری صفائی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے‘۔

شیئر: