Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کا امارات میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان

مملکت اور امارات کے درمیان روٹس کی تعداد چار سے بڑھا کر نو کیا جائے گا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس نے امارات کی ٹریول مارکیٹ میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دبئی میں عرب ٹریول مارکیٹ 2024 میں کہا کہ ابوظبی، شارجہ اور دبئی ایئرپورٹس کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کیا ہے۔ جدہ،ریاض، دمام اور مدینہ منورہ کے مرکزی آپریشن بیس سے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔
فلائی ناس ستمبر 2024 تک امارات کے چار بڑے ایئرپورٹس پر خدمات فراہم کرنے والی واحد سعودی ایئرلائن بن جائے گی۔ سعودی عرب اور امارات کے درمیان روٹس کی تعداد چار سے بڑھا کر نو کیا جائے گا۔ روزانہ 20 سے زائد پروازیں چلیں گی۔
فلائی ناس کے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر بندر المھنا نے کہا کہ ’ہمیں سعردی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانے پر خوشی ہے جو فلائی ناس کی ترقی اور توسیع کے نئے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کی عکاس ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ (ہم دنیا کو مملکت سے جوڑتے ہیں) کے سلوگن کے تحت ہم امارات اور سعودی عرب کے درمیان وزیٹرز کو نئے روٹس کی پیشکش کررہے ہیں‘۔
توسیعی منصوبے کے تحت امارات کی ٹریول مارکیٹ کو مملکت میں فلائی ناس کے چار آپریشن بیس کے ذریعے دبئی کے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، شارجہ اور ابوظبی ایئرپورٹ کے  لیےخدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس وقت ریاض، مدینہ منورہ، دمام اور جدہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں جاری ہیں۔
واضح رہے فلائی ناس 70 سے زیادہ  ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات کو ہفتے میں 1500 پروازوں کے ذریعے جوڑے ہوئے ہے۔
فلائی ناس نے 2007 میں اپنے فضائی سفر کا آغاز کیا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک 78 ملین سے زیادہ مسافر اس کے ذریعے سفر کرچکے ہیں۔
یہ حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنے اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد دے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: