Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناس ایئر مزید نئے طیارے خریدے گی

ناس ایئر لائنزاب تک 48ملین افراد کو سفر کی سہولت پیش کرچکی ہے۔ فوٹو سبق
سعودی قومی فضائی کمپنی ناس ایئر نے منگل کو دبئی میں ایئر بس کمپنی کے ساتھ مزید 10طیاروں کا سودا کیا ہے۔ ناس ایئر 120طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئر بس کمپنی کے ساتھ ناس ایئرکا معاہدہ خطے میں اپنی نوعیت کے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے۔ نیا معاہدہ ناس ایئر کے چیئرمین عایض الجعید کی موجودگی میں کیا گیا۔

ناس ایئر کا 90 طیاروں کی خریداری سودا ہوچکا ہے۔ فوٹو سبق

 ناس ایئر کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المھنا نے بتایا کہ نئے معاہدے سے خوش ہیں۔ 90 طیاروں کی خریداری سودا ہوچکا ہے جبکہ مزید 30طیارے خریدنے کے لیے ہمیں ترجیحی حق مل گیا ہے۔ 
بندر المھنا کے مطابق2030تک سعودی عرب 30 ملین عمرہ زائرین کے استقبال کا ٹارگٹ مقرر کرچکا ہے ۔ سالانہ 50لاکھ عمرہ زائرین کو فضائی سفر کی سہولت مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ 
’ہر سال عمرہ اور حج زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ فضائی مارکیٹ میں ہمارا حصہ بھی بڑھتا چلا جائے گا۔ ہمیں اس کی تیاری کرنا ہے۔ نیا سودا اسی کا اٹوٹ حصہ ہے‘۔
المھنا نے مزید کہا کہ نئے سودے سے سعودی عرب ، خلیج اور مشرق وسطیٰ کی فضائی مارکیٹ پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔ 

سالانہ 50لاکھ عمرہ زائرین کو فضائی سفر کی سہولت مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو سبق 

واضح رہے کہ سعودی عرب 100ملین سیاحوں کے خیر مقدم کا پروگرام بنا رہا ہے۔ مملکت نے 49ممالک کے لیے سیاحتی ویزوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ناس ایئر لائنز اپنے قیام سے لے کر اب تک 48ملین سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت پیش کرچکی ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                    
 

شیئر: