Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا اماراتی صدر کو ٹیلی فون، شیخ طحنون کے انتقال پر اظہار تعزیت

شیخ محمد بن زاید نے سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے انتقال پر تعزیت کی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ان کے چچا شیخ طحنون کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر امارات کے صدر سےاظہار تعزیت کیا۔
شیخ محمد بن زاید نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، سعودی شاعر اور ادبی شخصیت شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل بھی سعودی قیادت نے تعزیتی پیغام میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور اہم عہدیدار شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

شیئر: