ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ پیر کو پہنچے گا
’امسال 85 ہزار ایرانی حج کی سعادت حاصل کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ پیر 13 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایران میں حج تنظیم کے سربراہ سید عباس حسینی نے کہا ہے کہ ’امسال 85 ہزار ایرانی حج کی سعادت حاصل کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایران سے آخری حج پرواز دو جون کو روانہ ہوگی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ایرانی عازمین حج کا سعودی عرب میں أوسط قیام 33 دن ہوگا‘۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عازمین حج کے اولین قافلے سعودی عرب پہنچنا شروع جائیں گے۔
وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ انہیں تمام سہولتیں فراہم کرنے کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے۔