Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون پر حملے اور زبردستی میں ملوث شہری کو سزائے موت

ابتدائی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جازان ریجن میں سعودی شہری صالح بن ماضی بن ناصر السبیعی کو بدھ کو سزائے موت دی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری صالح بن ماضی بن ناصر السبیعی نے نشہ آور مادے کا استعمال کیا۔ ایک خاتون کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر دور دراز مقام پر لے گیا۔ اس سے مارپیٹ، چاقو سے حملہ اور اس کے ساتھ زبردستی کی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے تلاش کرکے اس کا چالان عدالت میں پیش کیا جہاں اس نے جرم قبول کرلیے۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر سزائے موت سنائی۔
 ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
 ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جس پر وزارت داخلہ نے بدھ  کو جازان میں عمل درآمد کر دیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: