مکہ ریجن میں سعودی اور ریاض میں بنگلہ دیشی کو سزائے موت
سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کیا تھا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منگل کو مکہ مکرمہ ریجن میں ایک سعودی اور ریاض میں بنگلہ دیشی کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سعودی شہری حامد بن احمد بن دوس العامری ہموطن محمد بن احمد بن غصاب الشمرانی کو چھری سے وار کرکے ہلاک کیا۔ دونوں میں کسی بات پر تنازع تھا۔
ریاض میں بنگلہ دیشی شاہین نے اپنے ہموطن کو پیٹھ اور گردن پر چھری سے وار کرکے ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ اپنے جرم کے اقرار پر انہیں موت کی سزا سنا ئی گئی۔
اپیل کورٹ نے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل کا حکم جاری کیا جس پر منگل کو مکہ مکرمہ اور ریاض میں عمل درآمد کرایا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں