متحدہ عرب امارات میں ابوظبی فیملی کورٹ نے ایک جیولری شاپ کے مالک کو خاتون کو دھوکہ دہی کے کیس میں 2 لاکھ 70 ہزار درہم ادا کرنے کا پابند بنایا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک خاتون نے ابوظبی کی عدالت سے رجوع کرکے سونے کے تاجر کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا جیولری شاپ کے مالک سے اسے ڈھائی لاکھ درہم اور پچاس ہزار درہم نقصان کی تلافی اس کے علاوہ عدالتی اخراجات دلوائے جائیں۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی میں رشتے کرانے کے نام ہر دھوکہ دہی کا نیا سکینڈلNode ID: 808236
-
دبئی: ایشیائی خاتون کو دھوکہ دہی پر قید اور ملک بدری کی سزاNode ID: 851306
خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سونے کے تاجر نے اسے ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے سونے کے بسکٹس لیے تھے جن کی مالیت ڈھائی لاکھ درہم تھی جس کے بعد وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ۔ جب اپنے بسکٹس یا رقم طلب کی تو وہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
عدالت نے تمام شواہد ملنے کے بعد اپنے فیصلے میں سونے کی دکان کے مالک کو خاتون کے ڈھائی لاکھ درہم سونے کے بسکٹس کے عوض اور 20 ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ۔ اس کے علاوہ ایک سال قید اور بے دخلی کی سزا دی گئی ہے۔