Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ایشیائی خاتون کو دھوکہ دہی پر قید اور ملک بدری کی سزا

خاتون نے پولیس کے جعلی ایس ایم ایس ارسال کیے تھے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے ایک ایشیائی خاتون کو عرب شہری سے جعلسازی کے ذریعے  رقم ہتھیانے پر قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک ایشیائی خاتون نے عرب شہری کو  منافع بخش کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راضی کیا اور جعلسازی کے ذریعے گیارہ لاکھ 66 ہزار درہم کی رقم ہتھیا لی۔
ایشیائی خاتون نے عرب شہری کو ’مساج پارلر‘ میں پارٹنر بننے کے کچھ عرصے بعد بتایا گیا کہ یہاں خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ عدم ادائیگی پر جیل ہوجائے گی۔ اس نے عرب شہری کو خوفزدہ کرنے کے  لیے مختلف پولیس سٹیشنوں سے منسوب من گھڑت ایس ایم ایس بھی ارسال کیے۔
عرب شہری نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیس سال کی تمام بچت ایشیائی خاتون نے دھوکے سے حاصل کرلی۔  اپنے اکاؤنٹ سے گیارہ لاکھ 66 ہزار 487 درہم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقلی کے شواہد بھی پیش کیے۔
عرب شہری نے بتایا جب خاتون پر شک ہوا تو ایم ایس ایم چیک کرنے کے لیے مطلوبہ پولیس سٹیشنوں کا رخ کیا وہاں معلوم ہوا کہ وہ سب جعلی ہیں۔ تب اسے یقین ہوگیا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہورہا ہے, خاتون سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا جس پر اس نے انکار کردیا۔
عدالت نے کیس کے تمام شواہد کے بعد  فیصلے میں خاتون کو دو سال قید، متاثرہ شخص کی ضبط شدہ رقم کی واپسی اور جرمانے کے علاوہ ریاست سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: