Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان اور بنگلہ دیش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ پہنچ گیا

’مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا استقبال کیا گیا اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
افغانستان اور بنگلہ دیش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کا استقبال کیا گیا اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔
بنگلہ دیشی عازمین حج روٹ ٹو مکہ کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مدینہ منورہ اور جدہ ہوائی اڈوں پر اضافی عملہ تعینات کردیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان سے بھی عازمین کی پہلی پرواز آج جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچی ہے۔

شیئر: