Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’سعودی سماش‘ 2024 کے تحت ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلے

ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے پانچویں دن کے ذیلی مقابلوں میں 26 میچز منعقد ہوئے۔ فوٹو ایکس سماش
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں سعودی سماش 2024 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگل میں جرمنی کے پیٹرک فرانزسکا نے چین کے فیورٹ فین زینڈونگ کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ جیت لیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور ورلڈ ٹیبل ٹینس کی طرف سے وزارت کھیل کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا ’سعودی سماش‘ جدید ترین ڈبلیو ٹی ٹی گرینڈ سماش ایونٹ اور ڈبلیو ٹی ٹی سیریز کے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔

جرمنی کے پیٹرک فرانزسکا نے چین کے فین زینڈونگ کو ہرا دیا۔ فوٹو ایکس سماش

جرمنی کے پیٹرک فرانزسکا  کے لیے خاص طور پر یادگار دن تھا۔ گیم تھری میں عالمی نمبر 16 نے میچ میں حیران کن کارکردگی دکھائی۔
اس موقع پر فرانزسکا نے بتایا کہ وہ اس کے میچ کے لیے اچھی طرح سے تیار تھے۔
ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے پانچویں روز  ذیلی مقابلوں میں 26 میچز ہوئے اور دنیا کے نمبر ایک وانگ چوکن مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا کر بیک ٹو بیک گرینڈ سماش ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں موجود  ہیں۔
مینز سنگل چیمپئن شپ کے لیے فرانس کے پانچویں سیڈ فیلکس لیبرون اور جرمنی کے ڈانگ کیو کے ساتھ فلائنگ فارم میں مقابلہ سخت ہے۔

انڈیا کی مانیکا بترا نے شاندار پرفارمنس سے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ فوٹو عرب نیوز

جمعرات کے دن چھ کوارٹر فائنل میں نمایاں ہونے والی دنیا کی ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں سے چھ کے ساتھ خواتین کے سنگلز میں کچھ بڑے مقابلے بھی ہوئے۔
ان مقابلوں میں چین کی سن ینگشا، وانگ یدی اور چن مینگ کے علاوہ جاپان کی حنا حیاتا، میوا ہریموٹو اور میما ایتو حصہ لے رہی ہیں۔
عالمی نمبر 10 ایتو ساتھی جاپانی سٹار اپنی حریف 23 سیڈ مییو کیہارا کے ساتھ مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
جاپانی سٹار ایتو نے بتایا کہ یہ ایک مشکل میچ تھا لیکن میں اپنے آپ کو پرسکون کرنے اور اس سے گزرنے میں کامیاب رہی اب میں اگلے راؤنڈ کا منتظر ہوں اور  یقین ہے کہ میں مضبوط رہوں گی۔

جرمنی کے پیٹرک فرانزسکا  کے لیے خاص طور پر یادگار دن تھا۔ فوٹوعرب نیوز

انڈیا کی مانیکا بترا نے بدھ کو  خواتین کی عالمی نمبر 2 کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے آخری آٹھ کے گروپ میں رسائی حاصل کر لی۔
مانیکا بترا نے کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے کہ  وانگ مانیو کو ہرانے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہاں ملنے والی حمایت کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔
وانگ چوکن اور سن ینگشا نے جاپان کے توموکازو ہریموٹو اور ہینا حیاتا کو 3-0 سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
جمعرات کے فائنل میں ان کا مقابلہ چین کے وونگ چون ٹنگ اور ڈو ہوئی کیم سے ہوگا جو شیڈول پانچ میچوں میں سے پہلا فائنل ہے۔

شیئر: