Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈین گلوکارہ شانیہ توین کی ابوظہبی میں پرفارمنس

پانچ بار گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے کنسرٹ میں اپنے مشہور نغمے سنائے۔ فوٹو عرب نیوز
کینیڈین گلوکارہ و نغمہ نگار شانیہ توین ابوظہبی میں ’یسلم آفٹر ریس کنسرٹس‘ کے تیسرے دن پرفارمنس کے ساتھ اپنا پاپ میوزک برانڈ بھی متحدہ عرب امارات لائی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فارمولا ون اتحاد ایئرویز ابوظہبی گراں پری کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ میں کینیڈین سپر سٹار نے اتحاد پارک میں پرفارم کیا ہے۔

پانچ بار گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شانیہ توین نے اپنے مشہور نغموں ’ویکنگ اپ ڈریمنگ‘، ’یو آر سٹل دی ون‘ اور ’مین! آئی فیل لائک اے ویمن!‘ سے مشرق وسطیٰ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

میوزک فیسٹیول میں گذشتہ رات آر اینڈ بی گلوکار کرس براؤن، امریکی گلوکار آوا میکس اور ڈچ ڈی جے اور ریکارڈ پروڈیوسر ٹائیسٹو نے بھی پرفارم کیا۔
ابوظہبی میں جاری میوزک کنسرٹ میں امریکی راک بینڈ فو فائٹرز اتوار کو سٹیج پر اپنا فن پیش کریں گے۔

شیئر: