Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امر یکہ میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ ، مرنیولے50ہوگئے

لاس ویگاس...امر یکہ میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے مرنے والے 50 ہوگئے۔ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ مرنے والوں میں2پولیس افسران شامل ہیں۔جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ اسے امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہوٹل میںاوپن ایئر میوزک کنسرٹ کے دوران مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ گلوکار جیسن ایلڈن پرفارم کر ہا تھا کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے۔ کئی افراد بھگدڑ میں کچلے گئے۔ حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ میں موقع پر مارا گیا ۔بظاہر کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کی ایک مبینہ خاتون ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور مقامی شہری تھا۔اس کی شناخت 64سالہ اسٹیفن پڈوک کے طور پر کی گئی ہے۔

شیئر: