Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے والد کو اپنا ایک گردہ عطیہ کردیا

کامیاب آپریشن کنگ فیصل سپیشلسٹ ریسرچ ہسپتال میں ہوا۔ (فوٹو سبق)
تبوک ریجن میں سعودی نوجوان عادل بن احمد الشھری نے اپنے والد کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ والد گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور گردے فیل ہونے کا خطرہ تھا۔
سبق ویب کے مطابق سعودی نوجوان نے بتایا جب اس نے اور بھائیوں نے یہ محسوس کیا کہ والد کا موض بڑھ رہا ہے اور گردے فیل ہوسکتے ہیں تو انہیں گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ریسرچ ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن کے بعد بتایا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ان کے والد کو ڈائیلاسسز کروانا پڑے۔
  جب ہم نے والد کو گردہ عطیہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تو انہوں نے انکار کردیا  تاہم مسلسل کوشش کے بعد والد ہماری خواہش کو ماننے پر راضی ہوئے۔ اللہ کا شکر ہے تمام ٹیسٹ مثبت آئے اور آپریشن کامیاب رہا۔
عادل کے والد احمد الشھری نے اپنے بیٹوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تکلیف میں دیکھ کر تمام بیٹے اپنا گردہ عطیہ کرنے کے لیے تیار تھے میں نے بار بار انکار کیا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور مجھے راضی کیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: