Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی پوزیشن سے محروم ہو نےوالا ہوں، اینڈی مرے

لندن...ٹینس کے عالمی نمبر ون برطانیہ کے ا ینڈی مرے نے کہا ہے کہ میں رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے والا ہوں لیکن رینکنگ کبھی میرا مسئلہ نہیں رہی ۔اس کے بجائے میں ٹرافیاں جیتنے میں زیادہ دلچسپی لیتا ہوں۔اینڈی مرے حال ہی ختم ہو نے فرنچ اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچ سکے تھےاور اس گرینڈ سلام ٹورنامنٹ سے قبل بھی ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں تھی ۔ایک تجارتی تقریب میں شرکت اور باکسنگ چیمپیئن انتھونی جوشوا کے ساتھ نمائشی ٹینس میچ کے بعد مرے نے کہا جب آپ ناکامیوں سے دوچار ہوں تورینکنگ برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ ان دنوں میں بھی ایسی صورتحال کا شکار ہوں۔فی الوقت مری کی برتری برقرار ہے لیکن نئے فرنچ اوپن چیمپیئن رافیل نڈال کے علاوہ راجر فیڈرر بھی پوائنٹس کے فرق کو کم کرکے مرے کے قریب پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رینکنگ کے لئے کھیلیں گے بلکہ ان کا اصل ہدف ومبلڈن جیتنا ہے اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
 

 

شیئر: