کارڈف....انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے انگلش کپتان این مورگن کی جانب سے شکست کے جواز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارڈف کی وکٹ کو اپنی ناکامی ذمہ دار قرار دینا پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی توہین ہے۔مورگن کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے نے کہا کہ میزبان ٹیم نے خراب کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے وکٹ کی صورتحال سے بھرپور استفادہ کرکے شاندار کھیل کے ذریعے کامیابی سمیٹی اوراس کی یہ غیر معمولی کارکردگی ہی انگلینڈ کو چیمپیئنز ٹرافی سے آوٹ کرنے کا سبب بنی۔ناصر حسین نے کہا انگلینڈ میزبان ٹیم تھی اور اسے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ علم ہونا چاہیئے تھا کہ کس گراونڈ کی وکٹ کس قسم کی ہے۔بیٹنگ کے دوران مورگن نے خود غلطی اور وکٹ گنوا بیٹھے۔ انگلش بیٹنگ لائن مجموعی طور پر ناکامی کا شکار نظر آئی۔ناصر حسین نے کہا میزبان ٹیم کی بولنگ اچھی رہی لیکن اسکور اتنا کم تھا کہ اس کا دفاع ممکن نہیں تھا۔