ابشر کے ذریعے اپریل میں 5.5 ملین سے زیادہ آن لائن کارروائیاں
ابشر اعمال کے ذریعے 18 لاکھ آن لائن خدمات انجام دی گئیں۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے اپریل کے دوران شہریوں اور غیرملکیوں کی 5.5 ملین سے زیادہ آن لائن کارروائیاں مکمل کی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’ابشر افراد‘ کے ذریعے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 36 لاکھ 92 ہزار 428 اور’ابشر اعمال‘ کے ذریعے 18 لاکھ 15 ہزار 590 کارروائیاں کی گئیں۔
’ابشر افراد‘ جن میں شہریوں کے شناختی کارڈ کی تجدید کے 43 ہزار219، خاندان کے ریکارڈ کے لیے 8 ہزار87 ، شناختی کارڈ گم ہونے پر دوبارہ جاری کرانے کے لیے 5 ہزار256 درخواستیں اور خراب شناختی کارڈ کے دوبارہ اجرا کے لیے 1921 کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
2 لاکھ 67 ہزار 212 رہائشی اجازت نامے جاری ہوئے یا ان کی تجدید کرائی گئی، 2 لاکھ 40 ہزار 152 ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کا اجرا کرایا گیا۔ 16556 ایگزٹ ری انٹری ویزوں کی توسیع جبکہ 7025 فائنل ایگزٹ ویزا منسوخ کرانے کی کارروائیاں بھی مکمل کی گئیں۔
سعودی الیکٹرانک پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے 96 ہزار 901 کام، اسی طرح دس سالہ سعودی پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے 25 ہزار 475 آپریشنز مکمل کیے گئے۔
گھریلو خادمہ کو وصول کرنے کے لیے 1249 اجازت نامے بھی پورٹل کے ذریعے حاصل کیے گئے۔
گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کارڈ کی تجدید کے لیے ایک لاکھ 9 ہزار 341، گاڑیوں کی مرمت کے پرمٹ کے لیے 80 ہزار 26، ڈرائیونگ کی اجازت جاری کرانے کے لیے 75817، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے 70 ہزار 796، کار نمبر پلیٹ کی خدمات کے لیے 39477 اور گاڑیوں کی فروخت کے لیے 17155 آپریشنز عمل میں آئے۔
اس کے علاوہ ڈاک، فنگر پرنٹ معلومات، گاڑیوں کی انشورنس کی درستگی، لاوارث گاڑیوں کو اپنے نام سے ہٹوانے کے علاوہ دیگر کام بھی مکمل کیے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں