سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ’ابشر‘ پلیٹ فارم پر شہری دفاع کے پورٹل میں مزید سروسز کا افتتاح کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر داخلہ نے ریاض میں شہری دفاع کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔
اس موقع پرابشر پورٹل کے ذریعے خدمات ’لائسنس کی تجدید‘ اور سرمایہ کاروں کے ڈیٹا سروس کا افتتاح کیا جس کے بعد ابشرپلیٹ فارم پرفراہم کی جانے والی خدمات کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
وزیرداخلہ نے شہری دفاع کے مرکزی دفترکا معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود جدید ڈیوائسز کے بارے میں انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
شہری دفاع کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حمود الفرج نے انہیں فائرفائٹنگ اور دیگر امدادی کاموں کے لیے تیار کی جانے والی خصوصی ٹیموں کا معائنہ بھی کرایا۔