یمن میں آنکھوں کے علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ
’المکلا شہر میں قائم ہونے والا میڈیکل کیمپ 30 مئی تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن کے صوبے حضرموت میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق المکلا شہر میں قائم ہونے والا میڈیکل کیمپ 30 مئی تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سمیت 8 افراد پر مشتمل طبی عملہ رضاکارانہ طور پر کام کر رہا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کیمپ کے قیام سے لے کر اب تک موتیا کے 21 آپریشن کئے جاچکے ہیں‘۔
’علاوہ ازیں آنکھوں کے مختلف امراض کے علاج کے لیے دو سو سے زیادہ آپریشن ہوئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یمن میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام سعودی عرب کی طرف سے دوست ممالک کی مدد اور انسانی ہمدردی کا حصہ ہے‘۔